پروفیسر عثمان صفدر‘ پروفیسر حماد امین چاولہپروفیسر ڈاکٹر فراز الحق و دیگر کا سعودیہ کے 96ویں قومی دن پر تہنیتی پیغام

کراچی (پ ر)پاکستان بھر کی دینی اور کاروباری شخصیات اور دینی جامعات کے لاکھوں شاگرد بشمول MIRC کے مدیر پروفیسر عثمان صفدر، پروفیسر حماد امین چاولہ اور پروفیسر ڈاکٹر فراز الحق و دیگر نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر اپنا محبت و اخوت سے لبریز تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد کی صحت یابی، امن و سلامتی اور جنگی معاملات سے قبل از وقت نبردآزما ہونے کے لیے ہم خصوصی دُعائیں کرتے رہیں گے۔ ان مذہبی رہنماؤں نے کہا کہ مسجد نبوی ﷺ کے موذن الشیخ ایاد بن احمد لشکری نے سعودی عرب کے 96میں قومی دن کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں اور خاص کر پاکستان کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان و دیگر اہل کاروں کو اپنی خصوصی دُعاؤں میں یاد رکھیں جبکہ MIRC کے مدیر و دیگر پروفیسرز نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مسجد نبوی کے موذن کے جزبہ حب الوطنی ، خلوص دل سے وفا شعاری کو اپنانا اور سعودی عربیہ اور پاکستان کے حکمرانوں کے لیے خیرو برکت اور بھائی چارگی کی محبت اور دُعاؤں کی برکھا ہم ہمیشہ برساتے رہیں گے۔

مزید خبریں

Scroll to Top