حکومت عمران خان کو بنی گالا منتقل اور سیاسی قیدیوں کو ریلیف دے،فواد چودھری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مؤخر کرنا سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی آخری امید ہے، حکومت اب جائز مطالبات پر گفتگو کا آغاز کرے۔ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ مؤخر کرنا سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی آخری امید ہے، حکومت عقل کا مظاہرہ کرے اور جائز مطالبات پر گفتگو کا آغاز کرے۔عمران خان کو بنی گالا شفٹ کریں اور سیاسی قیدیوں کو ریلیف دیں ، تا کہ ملک کی صورتحال بہتر ہونا شروع ہو۔ فواد چودھری نے کہا کہ کوٹ لکھپت میں قید سیاسی لیڈرشپ کو مذاکرات کے عمل میں شامل کر کے حالات میں بہتری کی توقع کی جاسکتی ہے۔

مزید خبریں

Scroll to Top