راولپنڈی ‘سی سی ڈی سب انسپکٹر اشتہاری ملزم کی فائرنگ سے شہید

راولپنڈی (صباح نیوز) راولپنڈی میں کرائم انویسٹی گیشن اینڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے سب انسپکٹر عدنان غیور مطلوب اشتہاری کی گرفتاری کے دوران ملزم کی فائرنگ کی زد میں آ کر شہید ہوگئے جبکہ سی سی ڈی سب انسپکٹر عدنان غیور کو شہید کرنے والا ملزم عمر خان عرف شینا جوابی کارروائی میں مارا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق یہ واقعہ راولپنڈی کے تھانہ چکلالہ کی حدود میں پیش آیا، جہاں سب انسپکٹر عدنان غیور ایک خطرناک اشتہاری مجرم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرنے پہنچے، کارروائی کے دوران ملزم نے خود کو گھرا دیکھ کر پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

مزید خبریں

Scroll to Top