سندھ ہائی کورٹ نے میر رضا کیس میں جے آئی ٹی بنانے کی درخواست مسترد کردی

ali-raza

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے میر رضا کیس کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دینے کی درخواست مسترد کردی۔

جسٹس جعفر رضا نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسر نے تحقیقات مکمل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، تفتیشی افسر قانون کے مطابق تمام دستیاب وسائل استعمال کرے گا، جبکہ ضرورت پڑنے پر دیگر تحقیقاتی اداروں سے بھی معاونت حاصل کی جائے گی۔

سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ میر رضا کیس کی تحقیقات غیر جانب دارانہ، منصفانہ اور تیزی سے مکمل کی جائیں، درخواست گزار شفاف اور منصفانہ تحقیقات یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب قانونی ذرائع استعمال کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں

Scroll to Top