میٹرک سائنس کے نتائج کا قبل ازوقت اجرا بورڈ ملازمین کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے: ایپکا

result

کراچی: آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی یونٹ نے میٹرک سائنس کے نتائج کا قبل ازوقت اجرا بورڈملازمین کی انتھک محنت کا نتیجہ قراردیا ہے۔

اییکا کا کہنا ہے کہ درجہ دہم سائنس گروپ کے امتحانی نتائج کا اجراء پورے صوبہ سندھ میں سب سے پہلے کر دیا گیا اس کے لیے مشرف علی راجپوت چیئر مین بورڈ، ناظم امتحانات احمد خان چھٹو سیکریٹری ڈاکٹر نوید احمد اور دیگر ذمہ داران کی جانب سے تمام تر سہولیات فراہم کی گئیں۔ اسسمنٹ سپروائزری کمیٹی، اسا تذہ کرام، خواتین سمیت تمام بورڈ ملازمین نے دن رات انتھک محنت کر کے اس کو یقینی بنایا جس کے لیے یہ تمام مبارک باد کے مستحق ہیں تمام کامیاب طالبہ و طالبات کو بھی مبارک باد پیش خدمت ہے۔

ایپکا کے عہدیداران سلمان احمد خان، صدر ایپ کا سندھ کے صدر اعجاز احمد بھٹو، احسان مگسی سینئر نائب صدر عبدالغفور عباس صدر کراچی ڈویژن، عبدالوہاب لاکھو، ارشاد علی جمالی شکیل لقمان، شعیب سلیم چیمپئین، شفیق احمد، بلال احمد، بلال حسین، محمد وکیل برفت را نا بشیر احمد اور رضوان الحسن نے امید ظاہر کی کہ چیئر مین مشرف علی راجپوت کی سرپرستی میں تعلیمی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور بورڈ ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن سندھ کے صدراعجاز بھٹو نے کہا کہ مشرف علی راجپوت چیئرمین بورڈ میں خوشگوار اضافہ ہیں ان کے آنے سے کام کی رفتار بہت تیز ہوئی ہے۔

سلمان احمد خان  نے کہا کہ چیئر مین مشرف علی راجپوت کی سر براہی میں بورڈ کی نیک نامی میں اضافہ ہوا ہے، سنئیر رہنما عبدالوہاب لاکھونے کہا کہ بورڈ ملازمین صلاحیتوں میں کسی سے بھی کم نہیں ہیں موجودہ رزلٹ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے، شکیل لقمان نے کہا کہ اساتذہ کرام نے ان نتائج کی تیاری میں بھر پور ساتھ دیا ہے جس کے لیے ہم ان کے شکر گزار ہیں، ارشاد علی جمالی نے کہا کہ یہ انتہائی شفاف نتائج ہیں اور ان نتائج میں کسی بھی امیدوار کی حق تلفی نہیں ہوئی ہے۔ بلال حسین نے کہا کہ اس رزلٹ کا بر وقت اجراء بورڈملازمین کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔

مزید خبریں

Scroll to Top