فیلڈ مارشل عاصم منیر سے عباس عراقچی کا رابطہ، امریکی حملے معاہدوں کی خلاف ورزی قرار

Eraqchi5

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں اقوام متحدہ کے چارٹر اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی قرار دیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کسی بھی امریکی جارحیت کے خلاف مضبوطی سے کھڑا رہے گا اور اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکی حکام اسلام آباد میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ کی پاسداری نہیں کرتے تو یہ واشنگٹن کی محاذ آرائی اور جنگی پالیسیوں کے تسلسل کا واضح ثبوت ہوگا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ نے مزید فوجی کارروائی کی تو ایران اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے دفاع سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا اور ہر ممکن جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

مزید خبریں

Scroll to Top