امریکا میں ایک اور طیارہ گر کر تباہ‘ ایک ہلاک‘متعدد زخمی

امریکا میں ایک اور طیارہ گر کر تباہ ‘ایک ہلاک متعدد زخمی

واشنگٹن: امریکا میں ایک اور چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے، حادثے کے باعث ایک ہلاک اور متعد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست پینسلوینیا کی لنکاسٹر کاو¿نٹی میں ایک اور چھوٹا طیارہ گر کرتباہ ہوگیا ہے، جس میں5 افراد کے جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔ نیوز ایجنسیز کے مطابق حادثے کے حوالے سے لنکاسٹر کاو¿نٹی پولیس حکام کا کہنا ہے طیارے میں سوار 3 افراد اس کے پائلٹ بتائے جاتے ہیں اور یہ متاثرین جائے حادثے کے قریب ہی ملے ہیں۔ مذکورہ حوالے سے حکام کا مزید کہنا ہے کہ زخمیوں کو کامیابی سے ائر لفٹ کر لیا گیا ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق حادثے میں تباہ ہونے والا طیارہ بیچ کرافٹ بی ای 55 تھا۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ طیارہ پوپلارویل پرل کاو¿نٹی ائر پورٹ مسیسپی سے اڑا تھا اور اسٹینلی کاو¿نٹی ائرپورٹ شمالی کیرولینا جا رہا تھا۔

مزید خبریں

Scroll to Top