ایران امریکا مذاکرات : باقر قالیباف کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا

minab

زیورخ: امریکا سے مذاکرات کے لیے اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد باقر قالیباف کی سربراہی میں سوئٹزر لینڈ پہنچ گیا۔

زیورخ ایئرپورٹ پہنچنے والے وفد میں ایرانی وزیر خا رجہ عباس عراقچی، سیکیورٹی، مرکزی بینک اور تیل کے عہدیدار بھی شامل ہیں۔ایران کے وفد کو ’’میناب 168‘‘ کا نام دیا گیا ہے،ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آج سوئٹزر لینڈ میں ہوگا۔

دوسری جانب امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس بھی ایران سے مذاکرات کے لیے سوئٹزر لینڈ پہنچ گئے ہیں جے ڈی وینس کا سوئٹزر لینڈ میں ایک یا دو دن قیام کا امکان ہے۔

میڈیا سےگفتگو میں انہوں نےکہاکہ دورے کا مقصد جوہری مسئلے پر پیش رفت اور لبنان جنگ بندی معاملے پر آگے بڑھنا ہے۔

مزید خبریں

Scroll to Top