بچوں کے ب فارم بنانے کےلیے نادراکا ہدایت نامہ جاری

nadra

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے کہاہے کہ ب فارم بروقت بنوائیں اور میعاد ختم ہونے پر تجدید لازمی کروائیں۔جب کے بچے کی پیدائش کے 30 دن کے اندر یونین کونسل میں اندراج کروائیں۔

نادرا کی جانب سے جاری کردہ سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق بچے کی پیدائش کے 30 دن کے اندر یونین کونسل میں اندراج کروائیں اور پھر نادرا سے پہلا ب فارم بنوائیں۔
بچوں کی عمر تین سال ہونے تک تصویر کی ضرورت نہیں ہے اگر ب فارم حاصل کرنے کے بعد پاسپورٹ بنوانا ہو تو تصویر ضروری ہے جبکہ فنگر پرنٹس کی ضرورت نہیں ہوگی۔

3 سے 10 سال کی عمر تک کے بچوں کی تصویر لازمی ہے۔جبکہ10 سے 18 سال کی عمر تک تصویر اور فنگر پرنٹس بھی لازمی ہیں۔نادرا دفتر سے ب فارم بنوانے کے لیے والدین اپنے شناختی کارڈ نمبر اور یونین کونسل کا پیدائش سرٹیفکیٹ یا سی آر ایم ایس نمبر ہمراہ لائیں۔

نادرا کے مطابق تین سال سے کم عمر بچے کا ب فارم حاصل کرنے کے بعد پاسپورٹ بنوانا ہو تو اسے تصویر کے لیے ساتھ لائیں، بصورت دیگر تین سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو ساتھ لائیں۔

علاوہ ازیں پاک آئی ڈی موبائل ایپ سے گھر بیٹھے ب فارم بنواسکتے ہیں۔نارمل ب فارم کی فیس 50 روپے ہے جسے آپ 7 دن میں وصول کرسکتے ہیں جبکہ ایگزیکٹو کی فیس 500 روپے ہے جو آپ کو ایک دن میں مل جاتا ہے۔

مزید خبریں

Scroll to Top