امریکا‘ ریاست اوہائیو میں میلے کے دوران فائرنگ‘متعدد زخمی‘ہلاکتوں کا خدشہ

امریکی ریاست اوہائیو میں فائرنگ ‘ہلاکتوں کا خدشہ

واشنگٹن : امریکی ریاست اوہائیو کے شہر ٹولیڈو میں ایک کمیونٹی اسٹریٹ فیسٹیول کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں 20افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اعلیٰ حکام کے مطابق اولڈ ویسٹ اینڈ فیسٹیول کے قریب فائرنگ کی اطلاع ملی، جس پر فوری طور پر پولیس موقع پر پہنچی اور متعدد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا نے عینی شاہد کے حوالے سے کہا کہ 10گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دیں تاہم فائرنگ کرنے والے شخص کے متعلق کسی قسم کی کوئی معلومات فراہم نہ ہوسکی۔یہ بات بھی علم میں رہے کہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں

Scroll to Top