فتنہ الخوارج کا افغان سرغنہ خارجی بصیر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک

kharji-baseer

 ارجم کلی:  سیکیورٹی فورسز نے سارانان کے علاقے ارجم کلی میں کامیاب آپریشن میں خارجی بصیر کو ہلاک کیا۔ خفیہ معلومات کی بنیاد پر خارجی کمانڈر کے افغان ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔

سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارا جانے والا بصیر خارجی کمانڈر نوراللہ کا بیٹا تھا ۔ وہ سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں کا منصوبہ ساز رہا ۔ خارجی بصیر شعبان کےعلاقے میں دراندازی کی کوششوں کا آپریشنل کمانڈر بھی تھا۔

یاد رہے کہ رواں سال 22 فروری کو خارجی بصیر کے زیرنگرانی کام کرنے والے 5 خودکش بمباروں کو پشین میں ہلاک کیا گیا تھا۔

خارجی بصیر کی ہلاکت کو سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کیخلاف بڑی کامیابی قرار دیا گیا ۔ آپریشن عزم استحکام کے تحت فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کیخلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔

مزید خبریں

Scroll to Top