بلوچستان میں دفعہ 144نافذ:ڈبل سواری پرپابندی،صوبےمیں ہائی الرٹ

section144

کوئٹہ: بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ کرکے ڈبل سواری اور 4 سے زائ1د افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نے صوبہ بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ کر دی، جس کے تحت ڈبل سواری اور چار سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

صوبائی حکومت نے تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، پولیس حکام اور متعلقہ سکیورٹی اداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ تخریبی کارروائیوں کے خدشات کے باعث سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں کی جانب سے کسی بھی غیر قانونی اقدام کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ امن برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ حساس مقامات کی نگرانی بھی سخت کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی جانب سے کسی قسم کی کاروائی سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی ادارے ہائی الرٹ ہیں،کالعدم تنظیموں کی جانب سے کسی قسم کا ایڈونچر کیا گیا تو اس کامنہ توڑ جواب دیا جائے گا ،سیکورٹی ادارے پوری طرح تیارہیں۔

مزید خبریں

Scroll to Top