ایرانی وزیر خارجہ کی ایک بار پھر فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات،عباس عراقچی روس روانہ

field-marshal

اسلام آباد: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی فیلڈ نےاسلام آباد میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات کی ہے، جس میں خطے کی سیکیورٹی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اتوار کے روز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی عمان کے دارالحکومت مسقط سے دوبارہ پاکستان پہنچے، جہاں انہوں نے ایک بار پھر فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورت حال، ایران امریکا کشیدگی اور امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے امکانات پر بھی گفتگو کی۔ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری ناگزیر ہیں۔ پاکستانی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران کے وزیر خارجہ کے حالیہ دورے اور پاکستان کی متحرک سفارتکاری کو عالمی سطح پر اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جب کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی کے امکانات بھی پیدا ہو رہے ہیں۔

مزید خبریں

Scroll to Top