ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعہ کو ہوسکتاہے: ٹرمپ کا عندیہ

us-president

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اہم ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے، ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعہ کو ہوسکتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے اچھی خبر ہے، 36 سے 72 گھنٹوں کے اندر مذاکرات میں بڑی پیش رفت ہو سکتی ہے، مذاکرات کا دوسرا دور جمعہ کو ہوسکتا ہے۔یہ بات انہوں نے نیویارک پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

امریکی صدر نے کہا کہ میں نے اپنی فوج کو ہدایت دی ہے کہ ناکہ بندی جاری رکھے، فوج کو ہرممکن صورتحال سے نمٹنے کی بھی ہدایت کی ہے، جنگ بندی کو اس وقت تک بڑھا رہے ہیں جب تک ایران تجاویز پیش نہیں کردیتا۔

واضح رہے کہ رہے کہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہبازشریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کا اعلان جبکہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔

مزید خبریں

Scroll to Top