کراچی میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات ملتوی،نئی تاریخ کا اعلان

bsek

کراچی: کراچی میٹرک بورڈ ایجوکیشن نے سالانہ امتحانات کے انعقاد کی تاریخ میں اضافہ کردیا ہے۔

میڈیاذرائعکا کہنا ہے کہ چیئرمین میٹرک بورڈ کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات 7 اپریل سے شروع ہونا تھے اب بروزجمعہ 10 اپریل سے لیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے میٹرک امتحانات ملتوی کرنےکا مطالبہ کرتے ہوئےکہا تھا کہ تاحال امتحانی مراکز فائنل نہیں ہوئے، نہ ہی ایڈمٹ کارڈزکا اجرا ممکن ہوا ہے۔

پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے مزید کہا تھا کہ امتحانی سامان کی ترسیل بھی نہیں ہوئی اور نہ ہی امتحانی مراکز کا علم ہے جبکہ دیگر انتظامات بھی نامکمل ہیں۔

مزید خبریں

Scroll to Top