لاہور: پنجاب کے تمام اسکولز ہفتہ میں تین دن بند رہیں گے۔
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن پنجاب کے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز تمام اسکول بند رہیں گے، فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکولز پر ہو گا،پیر سے جمعرات تک اسکول 8 سے دوپہر 1:30 بجے تک کھلیں گے۔
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن کا کہنا ہےکہ فیصلے کا اطلاق آئندہ احکامات تک ہو گا، تمام ضلعی تعلیمی اتھارٹیز کو فیصلے پر عملدآمدکی ہدایت کر دی گئی ۔
یاد رہے کہ وزیرتعلیم پنجاب نے اس سے قبل5دن اسکولز کھلنے کا اعلان کیا تھا۔















