مشرق وسطیٰ کی فضائی حدود کی بندش سے ایئرلائنز کو کھربوں روپے کا نقصان

airspace-closer

کراچی: مشرق وسطیٰ کے لیےفضائی حدود کی بندش اور پروازوں کی منسوخی سے ائیرلائنز کو کھربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔ہوائی اڈوں پرپروازوں کی منسوخی سے ائیرلائنز کو اب تک اندازاً دو کھرب 15 ارب روپے سے زائد ریونیو نقصان ہوچکا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان سے پروازوں کی منسوخی کی تعداد 400 سے تجاوز کر چکی ہے اور4 دن میں صرف پاکستان کے بین الاقوامی ائیرپورٹس سے منسوخی سے ایئرلائنز کو 10 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورت حال مزید سنگین رہی اور فضائی آپریشن بحال نہیں ہوا تو ائیرلائنز کا بزنس ٹھپ ہوکر رہ جائے گا۔ پروازوں کی منسوخی سے مسافروں کو ریفنڈز اور رہائش کے اضافی اخراجات بھی ائیرلائن کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Scroll to Top