تل ابیب: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 2 روزہ سرکاری دورے پر اسرائیل پہنچ گئے۔
بھارتی وزیراعظم کے اسرائیل پہنچنے پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہواور اور ان کی اہلیہ نے ایئرپورٹ پراستقبال کیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق دورہ اسرائیل میں نریندر مودی کی ہم منصب نیتن ہاہو اور صدر اسحاق ہرزوگ سے بھی ملاقات ہوگی جس میں بھارت اسرائیل اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ہوگا۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب بھی کریں گے۔















