وارسا: پولینڈ نے ٹرمپ کی جانب سےغزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت سے انکار کر دیا ہے۔
پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک نے واضح کیا کہ موجودہ حالات میں ان کا ملک اس غزہ بورڈ آف پیس کا کا رکن نہیں بنے گا۔
ان کا کہنا تھا مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال نہایت حساس اور پیچیدہ ہے.اس لیے کسی بھی بین الاقوامی فورم میں شمولیت سے قبل تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لینا ضروری ہے۔ پولینڈ خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، تاہم وہ ایسے کسی اقدام کا حصہ نہیں بننا چاہتا .جس سے سفارتی توازن متاثر ہو۔
وزیراعظم پولینڈ نے زور دیا کہ انسانی بنیادوں پر امداد اور سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی. سیاسی مبصرین کے مطابق پولینڈ کے اس فیصلے کو یورپی ممالک کی محتاط پالیسی کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے۔















