بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ اور تدفین کل ہوگی

khalida-zia

ڈھاکا: بنگلادیش کی سابق خاتون وزیراعظم خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ اور تدفین کل دارالحکومت ڈھکا میں ہوگی۔

خبر ایجنسی کے مطابق 80 سالہ خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ اور تدفین کل دارالحکومت ڈھاکا میں ہوگی۔

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق خالدہ ضیاء کے جنازے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

بنگلادیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کے مطابق وہ کئی امراض میں مبتلا تھیں،پیر کی شب ان کی طبیعت انتہائی نازک ہوگئی تھی اور ڈاکٹروں کے مطابق انہیں لائف سپورٹ دی جارہی تھی مگر عمر اور خراب صحت کے سبب کئی بیماریوں کا ایک ساتھ علاج ممکن نہ تھا، اُن کا انتقال ڈھاکا میں صبح 6بجے ہوا تھا۔

80سالہ خالدہ ضیاء بنگلادیش کے سابق صدر ضیاء الرحمان کی اہلیہ تھیں، پیر کی شب ان کی طبیعت انتہائی نازک ہوگئی تھی اور ڈاکٹروں کے مطابق انہیں لائف سپورٹ دی جارہی تھی مگر عمر اور خراب صحت کے سبب کئی بیماریوں کا ایک ساتھ علاج ممکن نہ تھا۔

میڈیاذرائع کے مطابق انہوں نے 1991ء میں وزارت عظمیٰ سنبھالی تھی، وہ 2001ء میں ایک بار پھر وزیراعظم منتخب ہوئیں تاہم اکتوبر 2006ء میں عام انتخابات کے لیے اقتدار سے الگ ہوگئی تھیں۔

مزید خبریں

Scroll to Top