کراچی: شہر قائد کے میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے دو افراد زخمی ہوگئے، ڈرائیور کی واٹر ٹینکر چھوڑ کر فرار ہونےکی کوشش ناکام بنادی گئی۔
کراچی میں آج ہونے والے واٹر ٹینکر حادثہ مومن آبا دمیں پیش آیا جہاں ٹینکر نے دو راہگیروں کو ٹکر ماردی ،دونوں زخمیو ں میں ایک خاتون بھی شامل جس کی شناخت شبانہ کے نام سے کی گئی۔
دو راہگیروں کو ٹکر مارنے کے بعد ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم لوگوں نے اسے پکڑلیا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔















