اسلام آباد میں تیز بارش: ندی نالوں میں طغیانی،سڑکیں تالاب بن گئیں

isb-rain

اسلام آباد: اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تیز بارش بھارہ کہو کے علاقے میں ندی نالوں میں طغیانی آگئی، سیکٹر جی الیون میں سڑکیں تالاب بن گئیں، کئی گاڑیاں ڈوب گئیں۔

شہر اقتدارمیں موسلا دھار بارش کے باعث میٹرو بس کا روٹ بھی زیرآب آگیا، بارش کے باعث بنی گالہ، سری نگر ہائی وے پربھی پانی آگیا، جی ایٹ مرکز میں بھی گاڑیاں ڈوب گئیں۔

ترجمان واسا کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد کے علاقے سید پور40 ملی میٹر، گولڑہ میں 66 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔راولپنڈی میں شمس آباد کے مقام پر 25 ملی میٹر، پیرو دھائی35 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، راولپنڈی میں نیو کٹاریاں میں 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

واسا کا کہنا ہے کہ نالہ لئی اور شہر بھر کے نالوں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے، کٹاریاں پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 13 گوالمنڈی پر 4 فٹ ہے، واسا ہائی الرٹ اور رین ایمرجنسی نافذ ہے، عملہ و ہیوی مشینری فیلڈ میں موجود ہے۔

ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ بارش کو پوری طرح مانیٹر کر رہے ہیں، تمام ضروری انتظامات کیے گئے ہیں، کسی بھی قسم کی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

مزید خبریں

Scroll to Top