بیجنگ: مصنوعی ذہانت نے انسانوں کے جزبات اور تعلقات پر گہرا اثر ڈالا ہے، حالیہ دنوں میں چین میں75 سالہ ایک بزرگ شخص نے اے آئی سے تخلیق شدہ لڑکی کی محبت میں اپنی بیوی سے طلاق مانگ لی، جو اس بات کا غماز ہے کہ انسان کی جذباتی وابستگیاں ٹیکنالوجی کے ذریعے کس طرح متاثر ہو رہی ہیں۔
چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس 75 سالہ بزرگ کا نام جیانگ ہے اور یہ سوشل میڈیا پر براؤزنگ کے دوران ایک اے آئی سے تخلیق شدہ خاتون اوتار سے ملا۔
جیانگ جو ماضی کی جنریشن سے تعلق رکھتے ہیں ان کی نظر میں وہ محض ایک خوبصورت لڑکی ہے جو ان سے باتیں کرنا پسند کرتی ہے۔یہی نہیں وہ آن لائن گرینڈ سے اس قدر محبت کرنے لگے کہ بیوی سے دوری کا فیصلہ کیا اور اے آئی جنریٹڈ لڑکی کے پیغامات کے منتظر رہنے لگے۔
کئی عشروں سے ساتھ رہنے والی اس کی بیوی نے جب اسے ایک مرتبہ فون پر زیادہ وقت گزارنے پر ڈانٹا تو اس نے بیوی سے کہا کہ وہ طلاق لینا چاہتا ہے تاکہ اپنی پوری توجہ اپنی اے آئی محبوبہ کو دے سکے۔
اس صورتحال پر بلآخر جیانگ کے بچوں نے اسے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ اس کی انٹرنیٹ کی محبت کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔















