کیوٹو (انٹرنیشنل ڈیسک) ایکواڈور میں2 منشیات فروش مسلح گروپوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 14 شہری زد میں آکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
غیر ملکی خبررساں اداروں کے مطابق ملک کے ساحلی علاقے میں کئی روز سے منشیات فروش گروہوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ ایکواڈور کو منشیات اسمگلنگ، اغوا برائے تاوان اور بھتا خوری جیسے کئی بڑے گروہوں کی آماجگاہ گردانہ جاتا ہے، جہاں دنیا کے سب سے زیادہ منشیات تیار کرنے والے ممالک پیرو اور کولمبیا سے زمین کے راستے کوکین سمیت مختلف اقسام کی منشیات اسمگل کی جاتی ہے اور پھر ایکواڈور سے منشیات کو دیگر ممالک میں اسمگل کیا جاتا ہے۔















