کانگو میں سیلاب سے بڑی تباہی، 100 افراد ہلاک متعدد زخمی

Congo floods

کانگو میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، 100 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جمہوریہ کانگو کے حکام نے بتایا کہ سیلاب جھیل تینگانیکا میں آیا اور بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں، حکام نے کہا کہ سیلاب سے کاسابا گاؤں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مذکورہ علاقے میں روانڈا کے حامی علیحدگی پسند ایم 23 نے رواں برس کے پہلے دو ماہ کے دوران خطے میں حملوں کے دوران سیکڑوں افراد کو ہلاک کر دیا تھا، سیلاب سے متاثرہ علاقے اس وقت بھی کنشاسا کے زیرانتظام ہے اورایم 23 کے زیرکنٹرول علاقوں میں شامل نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی ریجن کی حکومت کے ترجمان ڈیڈیئر لوگینوا نے بتایا کہ سیلاب گزشتہ دو روز کے دوران ہونے والی بارش کے باعث کاسابا دریا میں طغیانی کی وجہ سے آیا اور انہوں نے ہلاکتوں کی تعداد 62 بتائی اور 30 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

مقامی حکام نے بتایا کہ جھیل تینگانیکا کے ذریعے صرف کاسابا تک رسائی ہے اور ان علاقوں میں موبائل نیٹ ورک فعال نہیں ہے اور اسی وجہ سے امدادی کاموں میں تاخیر ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں

Scroll to Top