وفاقی حکومت کا مشیر قومی سلامتی تعینات کرنے پر غور

appointing national security advisor

اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تنازع کے پیش نظر وفاقی حکومت نے مشیر قومی سلامتی تعینات کرنے پر غور شروع کردیا جس کے لیے اعلیٰ سطح پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کا عہدہ اگست 2022 سے خالی ہے، تاہم پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاک-بھارت کشیدگی کے باعث وفاقی حکومت نے مشیر قومی سلامتی کی تعیناتی پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مشیر قومی سلامتی کی تعیناتی کے لیے اعلیٰ سطح پر مشاورت جاری ہے، نیشنل سیکیورٹی ڈویژن وزیراعظم کے ماتحت کام کررہا ہے۔

مزید خبریں

Scroll to Top