بھارت کے سر پر مسلسل ناکامیوں کے باوجود جارحیت کا بھوت سوار، پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں ناکامی کا غصہ نکالتے ہوئے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کا آغاز کردیا اور بغیر بتئے دریائے جہلم میں پانی پانی چھوڑ دیا.
بھارت کی جانب سے بغیر اطلاع دیے دریائے جہلم میں مظفر آباد کے علاقے ہٹیاں بالا میں پانی چھوڑیا دیا جس کے باعث مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے نکل کر اڑی سے چکوٹھی میں داخل ہونے والے دریائے جہلم میں پانی کی سطح اچانک کافی بلند ہوگئی طغیانی پیدا ہوگئی.
طغیانی کے باعث دریائے جہلم کے کنارے آبادیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور مساجد سے اعلانات کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس کے بعد مظفرآباد انتظامیہ نے آبی ایمرجنسی نافذ کر دی۔
ایس ڈی ایم اے کے مطابق دریائے جہلم کے 2 میل کے مقام پر 22 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے، یہ بڑا ریلہ بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی وادی پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سمیت دیگر کئی اعلانات کیے تھے۔















