اسلام آباد: وفاقی حکومت کی درخواست پر الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کا بنیادی ٹیرف 23 روپے 57 پیسے فی یونٹ مقرر کردیا گیا ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کے بنیادی ٹیرف میں 21 روپے 98 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ جاری کردیا۔
فیصلے کے بعد ٹیرف 45 روپے 55 پیسے سے کم کرکے 23 روپے 57 پیسے فی یونٹ کردیا گیا ہے۔ دریں اثناء گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنوں پر 24.44 روپے کی حد ختم کرنے کی درخواست بھی منظور کرلی گئی۔
نیپرا کا کہنا تھا کہ حکومت کی درخواست کے مطابق مارجن مارکیٹ پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں کمی کے لیے نیپرا کو درخواست جمع کرائی تھی۔
قبل ازیں آج سینیٹ کو بتایا گیا کہ حکومت پاکستان ماحول کے تحفظ اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔















