لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں دوستی سے انکار پر بااثر شخص نے طالبہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں ملزم نے گن پوائنٹ پر طالبہ کو یرغمال بناکر گاڑی میں بتھایا اور مقبرہ جہانگیر کے احاطے میں لے گیا، گریجویشن کی متاثرہ طالبہ نے گاڑی سے بھاگ کر جان بچائی۔
شاہدرہ ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت کرلی گئی ہے، ملزم ریکارڈ یافتہ اور تعلق سیاسی گھرانے سے ہے۔ پولیسنے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ طالبہ کے شور مچانے پر ملزم فرار ہوگیا، مقبرہ جہانگیر کے احاطے میں نجی گاڑی کا دااخلہ ممنوع ہے۔ گاڑی مقبرہ جہانگیر کے احاطے میں داخل ہونے پر عملے سے تفتیش جاری ہے۔















