۔26 نومبر احتجاج ، زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع

اسلام آباد(آن لائن )انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کے کیس میں پی ٹی آئی ایم این اے زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کر دی جبکہ پارٹی رہنما راجا بشارت کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔عدالت نے زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کرتے ہوئے متعلقہ مقدمہ میں 5 مئی تک پی ٹی آئی ایم این اے کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے 5 مئی تک راجہ بشارت کی ضمانت 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض قبل از گرفتاری منظور کی۔ جج طاہر عباس سپرا نے زرتاج گل کی جانب سے دائر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی۔ زرتاج گل اپنی وکیل آمنہ علی ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔عدالت نے زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کرتے ہوئے متعلقہ مقدمہ میں 5 مئی تک پی ٹی آئی ایم این اے کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔

مزید خبریں

Scroll to Top