اسلام آباد(آن لائن )سپریم کورٹ نے وضاحت جاری کی ہے کہ سپریم کورٹ میں بنایاگیاانسدادرشوت ستانی سیل صرف سپریم کورٹ ملازمین کے حوالے سے ہے۔سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے میں کہاگیاہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ کی بیوروکریسی میں بدعنوانی اور کرپٹ طرز عمل کے خلاف اقدامات کے تحت واٹس ایپ اور سرکاری ویب پورٹل کے ذریعے اینٹی کرپشن ہاٹ لائن کے آغاز کا اعلان کیا۔ اس حوالے سے درج ذیل وضاحت پیش کی جاتی ہے کہ اینٹی کرپشن ہاٹ لائن صرف سپریم کورٹ آف پاکستان سے متعلق شکایات کے لیے قائم کی گئی ہے۔ یہ صرف سپریم کورٹ کے افسران، انتظامی عمل، مقدمات کی فکسنگ، تصدیق شدہ نقول، اور دیگر ادارہ جاتی معاملات میں بدعنوانیوں سے متعلق شکایات کو سنے گا۔ اس دائرہ کار سے باہر کی شکایات اس پلیٹ فارم کے ذریعے قبول نہیں کی جائیں گی اور نہ ہی ان پر ردعمل دیا جائے گا۔سپریم کورٹ سے متعلق بدعنوانی کی شکایات کے لیے براہ کرم صرف درج ذیل تصدیق شدہ چینلز کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں،واٹس ایپ میسج ہاٹ لائن: 03264442444،آن لائن پورٹل : https://scp.gov.pk/Complaints.aspx،ہم آپ کے تعاون اور عدلیہ کے عمل کی سالمیت کے لیے آپ کے عزم کی قدر کرتے ہیں۔















