پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
آکلینڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
ٹاس کے بعد کئی گئی گفتگو میں پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ تیسرے میچ میں فتح حاصل کرکے سیریز جیتنے کی کوشش کریں۔
اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیت کریں، میچ میں فتح کیساتھ ہی سیریز جتنا چاہتے ہیں۔
قومی ٹیم میں کپتان سلمان علی آغا، محمد حارث، شاہین آفریدی، عرفان نیازی، عبدالصمد، خوشدل شاہ، شاداب خان، حارث رؤف اور حسن نواز شامل ہیں۔
قومی ٹیم میں میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد علی اور جہانداد خان کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے اور عباس آفریدی اور ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میں پاکستان کو شکست ہوئی ہے۔















