رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع، ملک بھر میں لاکھوں افراد نے اعتکاف کی سعادت حاصل کرلی

itikaf

کراچی: رمضان المبارک کا بابرکت آخری عشرہ آج سے شروع ہو گیا، جس کے ساتھ ہی ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں مسلمان اعتکاف میں بیٹھ گئے۔ طاق راتوں میں شب قدر کی تلاش اور خصوصی عبادات کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ملک کی بڑی مساجد میں اعتکاف کی گنجائش سے زیادہ افراد نے رجسٹریشن کی کوشش کی جبکہ داتا دربار کی مسجد میں 2 ہزار سے زائد خوش نصیبوں کو اعتکاف بیٹھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

کراچی میں تبلیغی جماعت کی مرکزی مدنی مسجد ،دعوت اسلامی کی مرکزی مسجدفیضان مدینہ اور جماعت اسلامی کی الہدی مسجد  سمیت دیگرمساجد میں ہزاروں لوگ اعتکاف میں بیٹھ گئے ہیں،جہاں ہر فرد اجتماعی اور انفرادی عبادت کرکے رمضان کی برکتیں سمیٹنے کی کوشش کرےگا۔

ایسے موقع پر شہری حکومت نےتمام مساجد کےباہر سیکیورٹی سخت کردی ہے، خاص طور پر  تمام بڑی مساجد کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، شہری حکومت نے اپیل کی ہےکہ اگر کوئی فرد مشکوک نظر آئے تو عوام فوری طور پر 15 پر کال کرکے شکایت کرے۔

مسلمان شب بیداری کے ذریعے رحمت، مغفرت اور نجات کی راتوں کی تلاش میں عبادات میں مشغول ہیں جبکہ اعتکاف کرنے والے افراد یکسوئی کے ساتھ اللہ کی رضا حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔

مزید خبریں

Scroll to Top