میرپورخاص(نمائندہ جسارت) مسلح ڈاکووں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر چائے کمپنی کے ملازم کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر کے 11 لاکھ سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے، اطلاع کے باوجود آدھے گھنٹے تک 1122 اور پولیس نہیں پہنچے شدید زخمی نے سڑک پر پر تڑپ تڑپ کر جان دے دی، عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے مقتول کی شناخت کیلئے تلاشی لی تو شلوار کی جیب سے شناختی کارڈ کے علاوہ بھاری رقم بھی ملی جو پولیس نے غائب کر دی تفصیلات کے مطابق سندھڑی روڈ پر گوٹھ پیر بخش جروار کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر چائے کی کمپنی کے سیلز مین 55 سالہ سلیم انور کو گولی مار دی اور 11 لاکھ سے زائد کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے واقعہ کے بعد سلیم انور کی نعش آدھے گھنٹے سڑک پر پڑی رھی اھل علاقہ نے پولیس اور 1122 کو اطلاع دی مگر ایمبولینس بروقت نہ پہنچنے سے سلیم جاں بحق ہو گیا پولیس نے مقتول کی نعش کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا واقعہ کے بعد ایس ایس پی میرپورخاص سمیر نور چنا نے رابط کرنے پر بتایا کہ جائے وقوع کے شواہد جمع کئے جا رھے ھیں پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کی لئے اسپیشل پولیس بنا دی ہے۔















