اسلام آباد ہائیکورٹ،عمران خان سے ملاقاتیں کرنے والوں کا ریکارڈطلب

اسلام آباد(آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتیں کرنے والوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے عمران خان سے جیل ملاقاتوں تما م تر طریقہ کار بھی طلب کیاہے۔ جمعرات کوبانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ میں سماعت ہوئی۔ ہائیکورٹ کے قائم
مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم خان لارجر بینچ میں شامل ہیں۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آو¿ٹ آف شیڈول اور جیل مینوئل کے علاوہ بھی ملاقاتیں کروا رہے ہیں۔ ہائیکورٹ نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 24 مارچ تک ملتوی کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ

مزید خبریں

Scroll to Top