الیکشن کمیشن میں تقرر و تبادلے، تین صوبوں کے الیکشن کمشنرز تبدیل

Election-Commission

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنرز کو تبدیل کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کو الیکشن کمشنر پنجاب مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ الیکشن کمشنر بلوچستان فرید آفریدی کو جوائنٹ الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح، الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان کو دوبارہ الیکشن کمشنر سندھ لگا دیا گیا ہے، جب کہ علی اصغر سیال کو الیکشن کمشنر بلوچستان مقرر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Scroll to Top