بدین،بیٹی سے زیادتی کرنے والا ملزم باب گرفتار

بدین (نمائندہ جسارت )بدین پولیس نے بیٹی سے زبردستی جنسی زیادتی کرنے والے ملزم سگے باپ کو گرفتار کرلیا، مقدمہ درج۔بدین کے نواحی گاؤں وسی پیر عالی شاہ میں غیر شادی شدہ جواں سالہ بیٹی (ش س) سے سگے باپ نے اپنے ہی گھر میں رات کے وقت زبردستی جنسی زیادتی کی۔متاثرہ لڑکی اپنی ماں اور دادا کے ہمراہ پولیس اسٹیشن بدین پر پہنچ گئی۔ایس ایچ او تھانہ بدین انسپکٹر محمد انور لغاری نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں ملزم جمن سومرو کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ بدین انسپکٹر محمد انور لغاری نے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزم جمن سومرو کو گرفتار کرلیا ہے۔یاد رہے کہ کچھ وقت قبل ملزم جمن سومرو نے اپنی بیٹی سے زبردستی جنسی زیادتی کی تھی جس کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا بعد میں ملزم کے بھائیوں نے معاملے کے بیچ میں آکر صلح کروادی تھی۔
سکھر،پریم یونین کی افطار پارٹی
سکھر (نمائندہ جسارت) پریم یونین صادق آباد کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس سے خیر محمد تنیو سیکرٹری جنرل پریم یونین نے شرکاسے خطاب کیا۔ اس موقع پر اختر علی عباسی ڈویژنل صدر، سید عاشق علی شاہ و دیگر پریم کے عہدیداران اور مزدوروں نے شرکت کی۔ افطار پارٹی کا اہتمام مختار احمد تنولی کی گھر پر کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Scroll to Top