ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) بینک آف جاپان نے شرحِ سود میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی بینک کا 2روزہ پالیسی اجلاس بدھ کے روز مکمل ہوا،جس میں پالیسی سازوں کا کہنا تھا کہ جنوری میں شرحِ سود میں کیے گئے اضافے کے اثرات کا اندازہ لگانے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔ یہ اضافہ جولائی 2024 ء کے بعد پہلی بار کیا گیا تھا۔















