حسن نواز برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرا ر،25 لاکھ پاؤنڈ کا جرمانہ بھی عاید

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کو برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار دے کر 52 لاکھ پاؤنڈز کا ٹیکس جرمانہ عاید کردیا گیا۔برطانوی حکومت نے اپنی جاری کردہ تازہ فہرست میں حسن نواز کو ٹیکس ڈیفالٹر قرار دے دیا۔رپورٹ کے مطابق حسن نواز نے 5 اپریل 2015 ء سے 6 اپریل 2016 ء تک تقریبا 94
لاکھ پاؤنڈز کا ٹیکس ادا نہیں کیا۔برطانوی ٹیکس اتھارٹی نے حسن نواز پر جرمانہ عاید کیا، اس حوالے سے برطانوی حکومت نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر بھی تفصیلات شیئر کردیں۔ واضح رہے کہ حسن نواز نے گزشتہ سال نومبر میں ٹیکس چوری سے بچنے کے لیے خود کو دیوالیہ قرار دے دیا تھا۔حسن نواز کو برطانوی حکومت کے ٹیکس ریونیو ڈپارٹمنٹ کے ٹیکس کیس میں دیوالیہ قرار دیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق لندن ہائیکورٹ نے حسن نواز کو 2023 ء کے کیس نمبر 694 میں دیوالیہ قراردیا، حسن نواز سے متعلق کیس 25 اگست 2023 ء کو فائل کیا گیا تھا۔قانونی ماہرین کے مطابق برطانوی قوانین کے تحت ٹیکس چوری کی مد میں جرمانے کو دیوالیہ ہونے پر بھی معاف نہیں کیا جاتا جب کہ ملک میں اسے سنگین جرم تصور کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Scroll to Top