اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف 19 سے 22 مارچ 2025 تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا، اقتصادی تعاون کو فروغ دینا اور سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ کرنا ہے۔
وزیر اعظم کے ہمراہ وفد کے اراکین میں نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار،اہم وفاقی وزراء،سینئر سرکاری حکام بھی روانہ ہونگے، شہباز شریف کی ملاقات سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم محمد بن سلمان سے متوقع ہے، جس میں تجارت کے فروغ اور مختلف شعبوں میں شراکت داری میں اضافے اور اقتصادی تعاون کو مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ساتھ ہی مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، بشمول فلسطین کے حالات پر بھی گفتگو کی جائے گی۔
اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات میں مزید بہتری کی امید ہے،علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر مشترکہ حکمتِ عملی کی تشکیل پر غور ہوگا۔















