ملک کو سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر مسائلستان بنا ہوا ہے،منعم ظفر خان

Munim-Zafar-Khan

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر کراچی آج مسائلستان بنا ہوا ہے، عوام پانی، بجلی اور گیس کی سہولیات سے محروم ہیں، حکمران عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے امریکہ کو راضی کرنے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں۔

منعم ظفر خان نے کہاکہ   امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ہم اپنے وسائل سے بڑھ کر کام کریں گے اور الحمدللہ جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے اپنے 9ٹاؤنز میں وسائل و اختیارات کا رونا رونے کے بجائے عوامی خدمت اور مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کاکہنا تھا کہ  رمضان کا مہینہ نزول قرآن اور شب قدر کا مہینہ ہے، رمضان کے مہینہ میں ہی وطن عزیز پاکستان جیسی نعمت ہمیں عطا کی گئی ہے،رمضان المبارک میں ایک اجتماعی ماحول بنا ہوتا ہے، روزہ ہمیں جس بڑے مقصد اور جدوجہد کے لیے تیار کرتا ہے وہ یہ ہے کہ قرآن مجید و فرقان حمید کے نظام کو دنیا میں نافذ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہاکہ   برائی سے رو کا اور نیکی کا حکم دیا جائے اور اللہ کا تقویٰ اختیار کیا جائے۔ تقویٰ دل کی اس کیفیت کا نام ہے جو اللہ تعالیٰ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے سے پیدا کرنا چاہتا ہے۔

مزید خبریں

Scroll to Top