قلات : قلات میں لیویز چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ ، 2 لیویز اہلکار زخمی ہوگئے، جوابی کارروائی میں مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق قلات مہلبی کے مقام پر قائم مہلبی لیویز چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کیا، مسلح افراد اور لیویز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں لیویز کے گاڑی کو نقصان پہنچا گاڑی پر فائرنگ سے شیشوں کے کانچ لگنے سے دو اہلکار زخمی ہوگئے ،لیویز کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے















