اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کو ڈی چوک پر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، بشریٰ بی بی کیجانب سے انصر کیانی اور شمسہ کیانی ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور شامل تفتیش ہونے کیلئے درخواست دائرکی گئی
عدالت نے تھانہ سیکریٹریٹ میں درج مقدمے میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 28 اپریل تک توسیع کر دی جبکہ تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمے میں ان کی ضمانت 29 اپریل تک بڑھا دی گئی۔
جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ وہ عدالتی حکم میں واضح طور پر درج کر دیں گے کہ بشریٰ بی بی کو تفتیش کا حصہ بنایا جائے۔















