وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ali

وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی توانائی کے شعبے میں بڑے چیلنجز سے نمٹنے اور عوام پر مہنگائی کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے وزارت کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں پیٹرولیم کے شعبے کی موجودہ صورتحال، مستقبل کی ضروریات اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے دوران علی پرویز ملک کو تیل و گیس کے موجودہ ذخائر، طلب و رسد کے تخمینوں اور سپلائی چین کے معاملات سے آگاہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے خاص طور پر رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار میں گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے سخت ہدایات جاری کیں، تاکہ روزے داروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پیٹرولیم کے شعبے کو درپیش مسائل سے نمٹنا ان کی اولین ترجیح ہوگی، اگر مقامی وسائل کو مؤثر طریقے سے بروئے کار لایا جائے تو نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ ملک کو توانائی کے بحران سے نکالنے میں بھی مدد ملے گی۔

اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ توانائی کے بحران کو کم کرنے کے لیے مقامی تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ ناگزیر ہے۔

وفاقی وزیر نے اس امر کو بھی خوش آئند قرار دیا کہ پیٹرولیم اور معدنی وسائل کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری آ رہی ہے، جو ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کرے گی۔

مزید خبریں

Scroll to Top