پوپ فرانسس کی حالت نازک، آکسیجن دی جارہی ہے، ویٹی کن

168

کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس کی حالت مزید بگڑ گئی جس کے باعث انہیں آکسیجن دی جارہی ہے۔

ویٹی کن کے جاری کردہ بیان کے مطابق 88 سالہ کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس نے اتوار کی شب بھی اسپتال میں گزاری جہاں انکی حالت نازک ہے۔

ویٹی کن کے مطابق پوپ فرانسس کو آکیسجن دی جارہی ہے تاہم سانس لینے میں پوپ کو کسی نئے مسئلہ کا سامنا نہیں ہوا جبکہ انہیں خون کی کمی کے باعث خون کی منتقلی کرنا پڑی ہے۔

ویٹی کن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ فرانس تاحال ناک میں لگے ٹیوب کے ذریعے آکسیجن لے رہے ہیں اور مکمل صحت یاب ہونے میں وقت لگ سکتا ہے۔

ویٹی کن کے مطابق پوپ فرانسس نے رات پرسکون گزری، انہوں نے آرام کیا جو ایک مثبت علامت سمجھی جا رہی ہے ، پوپ چوکنا ہیں اور ذہنی طورپر بہتر ہیں، پوپ فرانسس کے گردے کسی حد تک کام نہیں کررہے تاہم پوپ فرانسس نے اتوار کو دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔

پوپ کی صحت یابی کے لیے ویٹی کن سمیت مختلف مقامات پر دعائیہ تقاریب بھی منعقد کی گئیں، پوپ فرانسس کو 14 فروری کو برونکائٹس کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، تاہم ان کی حالت مزید بگڑ گئی ہے۔