مظفرآباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 4.1 ریکارڈ

167
Earthquake tremors in Muzaffarabad

مظفرآباد: آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق اب تک کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔