مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد جیل کے سپرد

62

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو جیل بھیج دیا۔ آفاق احمد کو پولیس نے سرجانی ٹائون میں درج کیے گئے مقدمے میں پیش کیا۔ ان پر الزام تھا کہ ان کے اکسانے پر عوام نے ٹرک کو جلایا۔ دوران سماعت ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ مقدمے میں میرے موکل کا نام ہی درج نہیں، مقدمہ نا معلوم افراد کے خلاف درج ہے، عدالت نے آفاق احمد کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ اس موقع پر آفا ق احمد نے میڈیا سے
گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگو نے ڈمپر مافیا اور چوکیاں فروخت کی ہیں، انہیں میری بات ناگوار گزری، ہم نے عوام اور اس شہرکے تحفظ کی بات کی ہے، یہ کوئی پختونخوا کا مسئلہ نہیں ہے۔ آفاق احمد کی آواز پر پیپلزپارٹی کو تکلیف ہوئی ہے، ان سب سے بات کروں گا جنہوں نے میری رہائی کے لیے آواز اٹھائی ہے۔