رخشندہ منیب کا مروی احمد اور عفیرہ احمد سے والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

11

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ رخشندہ منیب نے جماعت اسلامی کی دیرینہ
رکن ،ناظمہ ضلع سکھر مروی احمد اور سابقہ ناظمہ ضلع سکھر عفیرہ احمد کی والدہ زاہدہ التفات کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ مرحومہ کی زندگی اقامت دین کی جدو جہد میں گزری ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی بشری کوتاہیوں و لغزشوں سے درگزر کرتے ہوئے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔