محراب پور(جسارت نیوز)سرپسند عناصر نے گنے کی فصل اور گھر کوآگ لگا دی، گنے کی فصل کو آگ لگانے کا واقعہ اکری پولیس تھانہ کی حدود گاؤں صاحب خان چانڈیو میں پیش آیا جہاں نامعلوم سر پسند عناصر نے میوہ خان چانڈیو کی ایک ایکٹر زرعی اراضی پر کھڑے گنے کو آگ لگا دی جس سے لاکھوں روپے مالیت کا گنا جل کر راکھ ہوگیا، گھر کوآگ لگانے کا واقعہ محراب پور پولیس تھانہ کی حدود میں لانگڑجی نہر پر گاؤں ملوک شاہ میں سرپسندوں نے محنت کش منظور مارواڑی کے گھر کو آگ لگا دی جس سے گھر میں رکھا ہوا قیمتی سامان، فرنیچر، بستر، صندوق، ملبوسات اور برقی آلات جل کر راکھ ہوگئے، متاثرین نے پولیس سے سرپسند عناصر کیخلاف کارروائی اور منتخب نمائندوں سے فوری امداد کا مطالبہ کیا ہے۔