سگا بدین کے تحت ڈاکٹر آکاش انصاری کی یاد میں تعزیتی اجتماع

22

بدین (نمائندہ جسارت )سگا بدین کی جانب سے نامور انقلابی اور مذاحمتی شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری کی یاد میں تعزیتی اجتماع ڈاکٹر آکاش انصاری کی پراسرار ہلاکت پر غم اور غصے کا اظہار شرکاء کی جانب سے مرحوم کی علمی ادبی سماجی سیاسی جدوجہد اور خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا . سندھ کے نامور انقلابی اور مذاحمتی شاعر ادیب دانشور اور صحافی ڈاکٹر آکاش انصاری کی یاد میں سگا بدین کی جانب سے ایوان صحافت بدین میں ہونے والے تعزیتی اجتماع کے شرکاء نے نامور شاعر ادیب دانشور اور صحافی ڈاکٹر آکاش انصاری کے بے رحمانہ اور پراسرار قتل پر شدید غم غصہ اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے عالیٰ سطح تحقیقات کا مطالبہ کیا ، اس موقع پر پروفیسر عبداللہ ملاح ، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی نائب صدر ایڈوکیٹ امیر آزاد پھنور ، پروفیسر نقاش علوانی صدیق سومرو ، ، ڈاکٹر علم دین انصاری ، پروفیسر ڈاکٹر طفیل چانڈیو ، عوامی جمہوری پارٹی کے مرکزی صدر میر خادم ٹالپور ، سگا بدین کے صدر اللہ ڈنو ملاح ، سنئیر صحافی لالہ ہارون گوپانگ ، میر بلیدی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر آکاش انصاری کی آمریت اور معاشرے میں قائم ظالمانہ نظام کے خلاف کی گئی شاعری کے علاوہ ان کی علمی ادبی سماجی سیاسی خدمات اور جدوجہد پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ڈاکٹر آکاش انصاری کا قتل ایک بڑا سانحہ ہے سندھ ایک ایک طاقتور آواز سے محروم ہو گیا ہے ان کی شہادت سے پورا سندھ سوگوار اور غمگین ہے ، اس موقع پر شرکاء نے ڈاکٹر آکاش انصاری کی آمریت اور معاشرے میں قائم ظالمانہ نظام کے خلاف اور عوام کے حقوق کے لئے کی گئی طویل جدوجہد کی ، جیل کی سختیاں برداشت کی ۔